جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کمشنر ڈاکٹر پنیت گوئل نے کہا کہ
کارپوریشن ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کے پیش نظر غیرنقد (کیش لیس) لین دین سسٹم
کے نفاذ کے لئے مصروف عمل ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر
گوئل نے کیش لیس اقدام کی تفصیل بتاتے ہوئے آج کہا کہ اشتہارات، پالتو کتوں
کی رجسٹریشن، کار پارکنگ فیس، تمام کاروباری لائسنس، بارات گھر اور
کمیونٹی عمارتوں کی بکنگ، پارکوں اور سڑک کنارے کے درختوں
سے متعلق فیس،
عمارت اور زمین کی فروخت، فری ہولڈ کرانے کی فیس اور پرائیویٹ اداروں سے
ڈولپمنٹ فیس کی رسیدوں کو پوری طرح غیرنقد کر دیا گیا ہے اور یہ ڈیبٹ کارڈ /
کریڈٹ کارڈ / پے ویلیٹ/ انٹرنیٹ بینکنگ سے تسلیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں پر ایک بار قابل ادائیگی-فیس (میونسپل کی زمین
کی فیس)، گاڑیوں پر ایک بار قابل ادائیگی پارکنگ فیس، ٹول ٹیکس اور ڈی ڈی
اے کے ڈیفی شینسی چارج اور ڈولپمنٹ فیس صرف آرٹی جی ایس کے ذریعہ ہی لئے
جائیں گے۔